
ناظرین کرام کرونا وائرس کی وبا پوری دنیا میں میں بہت تیزی سے پھیلی ہے اور اس کے بچاؤ کے لیے جو اقدامات ضروری ہیں ان کے نتیجہ میں طرز زندگی ہی بدل چکی ہے۔ کل تک جو کام ہم بلا فکر کیا کرتے تھے وہ آج پابندیوں کی وجہ سے بہت سوچ سمجھ کر اور صرف اشد ضرورت کے تحت کئیے جاتے ہیں۔ روزمرہ کی گھریلو شاپنگ یا خریداری اس کی ایک مثال ہے۔ اسی طرح کئی لوگوں کا روزگار بھی متاثر ہو رہا ہے۔ اور سب کے دلوں سے یہی دعا نکلتی ہے کہ اللہ تعالی اس وبا سے انسانیت کو جلد نجات عطا فرمائے تاکہ معمول کی زندگی لوٹ آئے۔ آمین
ایک طرف تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ وباؤں کے پھیلنے اور ختم ہونے میں وقت درکار ہوتا ہے۔ دوسری طرف سائنس ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ وباؤں کو ختم کرنے کے لیے ایک عرصہ تک احتیاطی تدابیر کی پابندی بھی ضروری ہے۔ اور جب تک اللہ تعالی کے فضل سے وبا سے پوری طرح نجات نہ مل جائے اس وقت تک احتیاط کی یہ حالت ہی نئی طرز زندگی یا نیو نارمل بن جاتی ہے۔
ناظرین آج ہم اسی موضوع پر بات کریں گے اور ہمیشہ کی طرح ہم نے پروگرام میں کچھ ماہرین کو مدوع کیا ہے جن کے مدد سے ہم ان معاملات کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ اور امید کرتے ہیں کہ ہماری یہ گفتگو آپ کی معلومات کے لیے مفید ثابت ہو گی









