
اللہ تعالی کے فضل و کرم سے رمضان المبارک کا مہینہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ آپ سب کو رمضان کے برکتیں مبارک ہوں
آج کے پروگرام میں میں ہم کوڈ نائنٹین کے حوالے سے قوت مدافت یعنی امیون سسٹم یا امیونٹی کے بارے میں بات کریں گے
اس کے ساتھ ساتھ رمضان میں روزے رکھنے کا قوت مدافت پہ کیا اثر پڑتا ہے ماہرین کی مدد سے اس کا بھی جائزہ لیں گے
ناظرین آپ کی طرف سے جو سوال موصول میں ان میں سے کچھ کے جواب بھی دیں گے
ناظرین کرام جیسا کہ آپ جانتے ہیں شفا صرف اللہ تعالی کی طرف سے ہی عطا ہوتی ہے ۔ اللہ تعالی کی لاتعداد نعمتیں انسان کو صحت مندی کی حالت میں رکھتی ہیں۔ انہیں نعمتوں میں سے ایک قوت مدافعت کا نظام ہے جو ہر انسان کے اندر موجود ہے ۔
انسانوں میں قوت مدافت یا امیونٹی کا نظام ایک بہت ہی پیچیدہ نظام ہے جس کو سمجھنے کے لئے بہت تحقیق کی جا چکی ہے. ناظرین ہم اپنے ماہرین سے اس قوت مدافت کے نظام کے بارے میں کچھ جاننے کی کوشش کریں گے









